Apni Dunya Aap Peda Kar /اپنی دنیا آپ پیدا کر

  • Sale
  • Rs.475.00
  • Regular price Rs.500.00


اپنی دنیا آپ  پیدا کر

This book is written to change attitude, turning hopelessness into hope and motivation . Method is short stories. very good book for character building and life skills.

کسی بھی میدان میں آپ کی پرفارمنس آپ کی کار گردگی کا انحصار  اس بات پر ہے کیا آپ کتنے موٹیویٹڈ ہیں۔ موٹیویشن وہ فیول ہے جو آپ کو میدان عمل میں اتارتا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں یا آپ قائدانہ مقام کے مالک ہیں تو آپ کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اپنے لوگوں کو کس طرح موٹیویٹ کرکے میدان عمل میں اتار سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک سیلز پروفیشنل ہیں تو یہ چیز بہت اہم ہے کہ آپ کس طرح اپنے خریدار کو اپنی پروڈکٹ لینے کے لیے موٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک استاد ہیں تو یہ بات بہت اہم ہے کہ آپ کس طرح اپنے طلباء کو اس بات پر موٹیویٹ کرتے ہیں کہ وہ تعلیم وتربیت کی طرف دل لگائیں اور محنت کریں۔ اسی طرح  اگر آپ ایک مذہبی رہنما ہیں تو ونس اگین لوگوں کو ترغیب دلانے کے لیے آپ کا ایک اچھا موٹی ویٹر ہونا اشد ضروری ہے۔ ڈئیرز اگر آپ تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو وہی لوگ بڑے بڑے بزنس کرنے میں کامیاب ہوئے جو بڑے اچھے موٹیویٹرتھے۔ جنہوں نے اپنی ٹیم کو اپنے لوگوں کو موٹیویٹ کیا،  ایک بڑے مقصد کے لیے ،ایک بڑے مشن کے لئے ، ایک بڑی منزل کے لیے۔ اور انہوں نے تن من دھن  لگا کر اس مشن کو ممکن العمل بنایا اور وہ ایک بہت بڑا بزنس ڈویلپ کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔اسی طرح آپ بھی اگر کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں تو یقینی طور پر آپ کے لیے ایک اچھا موٹی ویٹر ہونا بہت ضروری ہے۔

 سیلز کا میدان ہو یا بزنس کی جنگ،  آرمی کا میدان ہو یا سیاست کا بازار، تعلیم و تربیت کی بات ہو یا امر بالمعروف  ونہی عن المنکر کی ،  آپ کے اندر موٹیویشنل سکلز کا ہونا کامیابی کی ضمانت ہے۔ آپ جتنا اچھا لوگوں کو ترغیب دے سکیں گے،  جتنا اچھا لوگوں کو کام کے لئے ابھار سکیں گے، جتنا اچھا لوگوں کو میدان عمل میں اتارنے پر قادر ہوں گے ، اتنی  ہی  آپ کی کامیابی یقینی ہوتی چلی جائے گی۔

اسی طرح رشتوں کو نبھانے کی بات ہو  یا ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ۔۔۔ یہاں پر بھی آپ کو ایک خاص طرح کی موٹیویشن کی ضرورت ہے۔   یہ کتاب اپنی دنیا آپ  پیدا کر آپ کو موٹیویشن کے نئے زاویے فراہم کرے   گی اور آپ کو زندگی کے ہر پہلو میں ہر میدان میں کام آنے والی موٹیویشن فراہم کرےگی۔ اس موٹیویشن سے آپ اپنے لیے،  اپنے بچوں کے لئے،  اپنی فیملی کے لئے،  اپنی ٹیموں کے لیے،  اپنی سیلز فورس کے لیے،  اپنی منیجمنٹ فورس کے لیے اور  ان تمام لوگوں کے لیے نئی جہتیں نکال سکتے ہیں،  کہانیوں کی شکل میں واقعات کو بیان کر کےاپنے اور لوگوں کے فائدے کے لئے کام کر سکتے ہیں ۔  اس کتاب میں  وہ تمام موٹیویشنل سٹوریز، موٹیویشنل اسٹریٹجیز موٹیویشنل ٹھاٹس موجود ہیں جو آپ کوآؤٹ آف باکس تھنکنگ سکھائیں گئی۔  یہ کتاب آپ کو خوف سے نکال کر امید اور یقین کی طرف لے کر جائے گی۔  بے عملی سے نکال کر عمل کی طرف  لائے گی اور آپ کے خوابوں کو تعبیر دینے میں آپ کا ساتھ دے گی۔