{"product_id":"tum-jeet-sakte-ho","title":"Tum Jeet Sakte Ho","description":"\u003ch1\u003e\u003cspan\u003eتم جیت سکتے ہو\u003c\/span\u003e\u003c\/h1\u003e\n\u003ch3\u003e\u003cspan\u003eTum Jeet Sakty Ho\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eآپ ایسے لوگوں سے مل چکے ہوں گے جو اپنی ساری زندگی آوارہ و بے خانماں رہتے ہیں۔ وہ ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ ہر اس شے کو قبول کر لیتے ہیں جو قسمت ان کے لیے لے کر آتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان میں سے چند لوگ اتفاقیہ طور پر کامیاب ہو جائیں تاہم بیش تر لوگ ساری زندگی اضطراب، افسردگی، ناخوشی اور مایوسی کے عالم میں گزار دیتے ہیں۔ یقین جانئیے یہ کتاب ایسے لوگوں کے لیے نہیں ہے۔ وہ لوگ نہ تو کامیابی کا عزم کیے ہوئے ہوتے ہیں اور نہ ہی کامیابی حاصل کرنے کے لیے انتہائی ضروری اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں…… یعنی کامیابی کے لیے وقت مختص کرنا اور سعی و جدوجہد کرنا۔ یہ کتاب آپ لیے ہے صرف یہ اَمر کہ آپ اس کتاب کا مطالعہ کر رہے ہو، یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ اِس وقت جیسی زندگی گزار رہے ہیں ، اُس سے زیادہ باثروت اور زیادہ آسودہ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eایک اعتبار سے یہ کتاب ایک تعمیراتی ہدایت نامہ ہے۔ اس میں ان آلات اور اوزاروں کا ذکر کیا گیا ہے جو کہ کامیابی کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ یہ کتاب ایک کامیاب اورثمرآورزندگی کو تعمیر کرنے کا خاکہ پیش کرتی ہے۔ دوسرے اعتبار سے یہ پکوانوں کی کتاب ہے۔ اس میں اُن اجزا یعنی اصولوں کو بیان کیا گیا ہے ، جو کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس کتاب میں وہ ترکیب درج کی گئی ہے جس کے مطابق تم مذکورہ اجزاء کو درست تناسب سے باہم ملا سکتے ہو اور کامیابی کے لذیذ پکوان سے لطف اندوز ہو سکتے ہو۔ تاہم سب سے بڑھ کر یہ ایک رہنما کتاب ہے۔ ایک ایسی کتاب جو تمہیں یہ رہنمائی دیتی ہے کہ تم نے کس طرح مرحلہ وار خواب دیکھنے ہیں اور کس طرح کامیابی حاصل کرنی ہے۔ یہ کتاب تمہیں رہنمائی دیتی ہے کہ تم نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے کس طرح اپنی ذات کے اندر نہاں صلاحیتوں کا در غیر مقفّل کرنا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب کو کیسے پڑھا جائے\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eیہ کتاب آپ کو نئے اہداف و مقاصد کے تعین میں مدد دے گی، یہ آپ میں ایک نیا شعورِ مقصد پیدا کرے گی اور تمہاری ذات اورتمہارے مستقبل کے حوالے سے نئے تصورات کو جنم دے گی۔ جیسا کہ اس کے عنوان سے ظاہر ہے یہ کتاب آپ کےلیے تا حیات کامیابی کو یقینی بنائے گی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eتاہم یہ بات ذہن نشین رہے کہ اس کتاب میں درج تصورات ایک ہی نشست میں ساری کتاب پڑھ ڈالنے یا محض سرسری انداز سے پڑھنے سے آپ کے شعور کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اسے تو آہستہ آہستہ اور غور سے پڑھنا ہو گا…… یعنی ایک وقت میں صرف ایک باب۔ جب تک آپ کو یہ یقین نہ ہو جائے کہ آپ پچھلے باب میں درج تصورات کو پوری طرح سمجھ چکے ہو، اگلے باب کا مطالعہ شروع مت کرنا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب کو ایک کتاب ِعمل کی طرح استعمال کرو۔ جہاں مناسب ہو نوٹس لکھو۔ مطالعے کے دوران تحریر نمایاں کرنے والا قلم استعمال کرو اور ان لفظوں یا جملوں یا پیراگرفوں کو نشان زد کرو جو آپ کو زیادہ جان داریا بالخصوص اپنے لیے اطلاق کے قابل لگیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمطالعے کے دوران ہر باب کے تصورات کو اپنی بیوی یا اپنے شوہر یا کسی قریبی دوست سے بیان کریں اور ان پر تبادلہ ٔ خیال کریں۔ ایسا شخص جو آپ کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہو، اُس کی رائے آپ کے لیے خاص طور پر معاون و مددگار ہو سکتی ہے۔ اس کتاب کے مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کو آپ کی آئندہ کی ساری زندگی کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کرنے میں مدد دی جائے۔ اگر آپ نے پہلے کبھی عملی منصوبہ نہیں بنایا تو مَیں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس کے لیے آپ کو کن باتوں کا تعین کرنا ہوتا ہے:\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e آپ اسے کس طرح حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآپ اسے کب حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب کے مطالعے کے دوران ایک نوٹ بک اپنے پاس رکھیں اور اسے تین حصوں میں تقسیم کریں۔ ایک حصہ مقاصد کے لیے، دوسرا حصہ ان کے حصول کے مراحل کے لیے او رتیسرا حصہ کامیابی کے نظام الاوقات کے لیے۔ جب آپ اس کتاب کامطالعہ کر چکوگے تو یہ نوٹ بک آپ کےلیے اُس بنیاد کا کام دے گی جس پر آپ اپنی زندگی کی نئی عمارت تعمیر کر سکیں گے ۔ اس کتاب میں بیان کیے گئے اصول ہمہ گیر نوعیت کے ہیں۔ انہیں کسی بھی صورتِ حال ، کسی بھی ادارے میں استعمال کیا جا سکتا ہے …… جیسا کہ افلاطون نے کہاہے :\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’سچ ابدی ہوتا ہے۔‘‘\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمَیں نے اس کتاب میں ہر جگہ مذکر کا صیغہ استعمال کیا ہے، جس کا مقصد صرف تحریر کی سہولت ہے۔ اصولوں کا اطلاق دونوں اصناف پر ہوتا ہے۔ اس کتاب کی اساس یہ خیال ہے کہ بہت سے لوگ اس وجہ سے ناکام نہیں ہوتے کہ وہ نااہل ہوتے ہیں یا یہ کہ ان میں ذہانت نہیں ہوتی بلکہ اس وجہ سے کہ ان میں خواہش، سمت، لگن اور نظم کی کمی ہوتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Darul Shaour","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46822091325629,"sku":null,"price":1000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0526\/6289\/4781\/files\/WhatsAppImage2026-03-09at19.05.27.jpg?v=1779777741","url":"https:\/\/thegmart.net\/products\/tum-jeet-sakte-ho","provider":"G Mart","version":"1.0","type":"link"}