{"product_id":"the-hero","title":"The Hero","description":"\u003ch1\u003e\u003cspan\u003eآپ کے اندر کا ہیرو\u003c\/span\u003e\u003c\/h1\u003e\n\u003ch2\u003e\u003cspan\u003eThe Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)\u003c\/span\u003e\u003c\/h2\u003e\n\u003ch3\u003e\u003cspan\u003e1The Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)تعارف\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e\n\u003cp\u003eThe Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eمجھے نہیں معلوم آپ کو زندگی میں کبھی کسی چیلنج کا سامنا ہوا ہے یا نہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں چند ایسے کامیاب ہیروزکی زندگی کے چیلنج اوران کے ردّعمل کو جمع کردیاہے۔ اور یہ کتاب یہ بتاتی ہے۔ کہ اگر آپ کو،کوئی چیلنج درپیش نہ ہو تو آپ کے اندر کا ہیرو کبھی نہیں جاگتا۔وہ سویا رہتا ہے ۔اور آپ یوں ہی اپنی زندگی بِتا دیتے ہیں۔ اس کتاب میں آپ جن لوگوں کو ملنے جا ۔رہے ۔ہیں وہ دنیا کے مختلف خطّوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو آپ کو اپنے تجربات اور اپنی کہانی سے اگاہ کرنے کے لیے یہاں جمع کئے گئے ہیں\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eتاکہ آپ بھی ہیرو بن سکیں۔ اگرہم اپنے اندر کے ہیرو کو بیدارکرنا اور جگانا چاہتے ہیں۔ تو ہمیں ایسے کرداروں کا مطالعہ کرنا ہوگا جنہوں نے اپنے اندر کے ہیروکو جگایا اور دنیا سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ آپ نے اب تک بہت سی کتابیں پڑھی ہوں گی لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ایک منفرد کتاب ہے اور اسے آپ کو اپنے بیگ میں رکھنا چاہیے۔جہاں آپ کو وقت ملے اسے کھولیے اور پڑھیے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch3\u003e\u003cspan\u003eہیرو کو جگانا اپنا مشن بنا لیجئے\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eیقین جانئے!یہ کتاب آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔ جب آپ اپنے ہیرو کوپالیں تو پھر پاکستان کے ہر نوجوان کے ہیرو کو جگانا اپنا مشن بنا لیجئے،جب ہم سب کا ہیرو بیدار ہوگا تو یہ معاشرہ کسی اور طرح کا ہوگا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب کی مصنفہ کہتی ہیں کہ :\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب کو تخلیق کرنے کا سفر شروع سے آخر تک لطف سے بھرپور تھا اور میں چاہتی ہوں کہ ان غیر معمولی افراد کی خدمات پر ان کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کروں جنہوں نے اس کتاب کی تخلیق اور اس کتاب کو آپ کے ہاتھوں تک پہنچانے کے حوالے سے خدمات انجام دیں اور اس سارے منصوبے کو ممکن بنایا۔ ’ہیرو‘ کی تخلیق میں اپنا کردار ادا کرنے والے دنیا بھر سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے اپنے تجربات کو بیان کرکے دیگر انسانوں کو متاثر کیا اور ان کے حوصلوں کو بلند کیا۔ میں نے ان لوگوں کے ساتھ کام کرکے ازحد فخر \u003c\/span\u003e\u003cspan\u003eمحسوس کیا اور بے حد عزت پائی۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch3\u003e\u003cspan\u003eکتاب ایک کہانی ہے\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eیہ کتاب ایک کہانی کے بارے میں ہے۔ یہ ایک کہانی ہے جس نے میری زندگی کو تبدیل کیا اور پوری تاریخ انسانی کے دوران اور بہت سے لوگوں کی زندگی کو تبدیل کیا۔ کہانی ابتدا ئے آفرینش سے سنائی جارہی ہے۔ یہ کہانی دنیا کے مختلف کلچرز اور مختلف ممالک میں مختلف صورتوں میں ظاہرہوچکی ہے لیکن اس کا لب لباب اور خلاصہ ہمیشہ ایک ہی ہے۔کہانی ایک ہیرو کے بارے میں ہے جو اس خطہ ء زمین پر ایک پُر خطر اور حیرت انگیز سفر کا بِیڑہ اٹھاتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch4\u003e\u003cspan\u003eزمین کا نظارا بہت دلچسپ ہے\u003c\/span\u003e\u003c\/h4\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eسیارہ زمین کا نظارا بہت دلچسپ ہے۔ اس میں بڑے بڑے سمندر، پہاڑ، جنگل، دلکش ساحل، عظیم الشان میدان اور حیرت انگیز جانور اور دیگر بے شمار مخلوقات ہیں. اور اس فطری دنیا کی خوبصورتی کے ساتھ اور بے شمار مزے ہیں .جن سے یہاں پر سکونت پذیر نسل انسانی لطف اندوز ہورہی ہے ۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eلیکن اس کے ساتھ ہی ہیرو کو اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے .کہ زمین پر موجود انسانوں کے لیے زندگی بہت مشکلات سے بھری ہے۔ بچپن سے لڑکپن اور جوانی اورآخر میں بڑھاپے کا زمانہ سب تکلیفوں سے بھرا ہے۔ یہاں پر جسمانی تکلیف ، غربت اور غم ہے .اور آخر میں سب کے لیے موت کی اٹل حقیقت ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاوریہ وہ دنیا ہے جس میں عظیم خوشیوں اور عظیم کامیابیوں کے مقابلے میں کٹھن مشکلات اور پرصعوبت تکلیفوں کا امکان مساوی ہے. اور جن کا آپ پوری طاقت سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آپ ہی ہیں. جو اس خوشیوں اور غموں سے بھری دنیا میں آنا چاہتے ہیں. اور یہاں پر زندگی کی ان مہمات کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eاور اس خوبصورت لیکن مشکلات سے بھری دنیا میں زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آپ ہی ہیں جو اس بات کا عزم رکھتے ہیں کہ اس دنیا کی کوئی مشکل اتنی بڑی نہیں جو آپ کو اس ہیرو کو دریافت کرنے سے روک سکے جو خود آپ کے اندر چھپا بیٹھا ہے۔  آپ ہی ہیں جو اس مہماتی سفر کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کہانی کے ہیرو آپ ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch4\u003e\u003cspan\u003eمہماتی سفر\u003c\/span\u003e\u003c\/h4\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eجب آپ ایک ہیرو کے اس مہماتی سفر کا بیڑہ اٹھاتے ہیں تو آپ بغیر ہتھیار اور آلات نہیں رہتے۔ آپ جب پیدا ہوئے تھے تو آپ میں بے شمار طاقتور صلاحیتیں تھیں جو آپ کوآپ کے خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بنائیں گی ۔اور آپ کو اس قابل بنائیں گی کہ آپ اس سفر کے راستے میں آنے والی آزمائشوں، رکاوٹوں اور مشکلات کا مقابلہ کرسکیں۔ لیکن اس سیارہ زمین کی محدود مادی دنیا میں پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کا ذہن اور شعور بھی محدود ہوکر رہ گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی اصل طاقت یاد نہیں رہتی اور آپ اپنے اندر موجود زبردست طاقتوں کو یاد نہیں رکھتے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch5\u003e\u003cspan\u003eہیرو کے مہمانی سفر کو مکمل کریں\u003c\/span\u003e\u003c\/h5\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eآپ کو ان کو خود ہی دریافت کرنا ہوگا۔ آپ حتمی طو رپر ہیرو تب ہی بنیں گے۔ جب آپ ایک ہیرو کے مہمانی سفر کو مکمل کریں گے۔ اور اپنے اندر موجود اعلیٰ ترین انسانی خوبیوں کو جگائیں گے۔ اور اس کے بعد ایک نیا نصب العین آپ کے دل پر غالب آجائے گا…… کہ آپ ان لوگوں کی مدد کریں جو اپنے ہیرو کے سفر کا آغاز کررہے ہیں. اور اس کے لیے ان کو تمام تجربات سے آگاہ کریں .جن کو آپ نے اپنے سفر کے دوران دریافت کیا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآپ یہاں پر جن لوگوں سے ملنے جارہے ہیں ، انہوں نے پہلے ہی اپنے ہیرو کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ یہ لوگ دنیا بھر سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے تجربات اور اپنی کہانی سے آپ کو آگاہ کرنے کے لیے یہاں پر جمع کیے جارہے ہیں تاکہ آپ کو بھی آپ کے ہیرو کا سفر شروع کرنے میں مدد دے سکیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch6\u003e\u003cspan\u003eکچھ مصنفہ کے بارے میں\u003c\/span\u003e\u003c\/h6\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eرہونڈا بائرن ایک آسٹریلین نژاد امریکی خاتون ہے ، جس نے اپنے سفر کا آغازدو ہزار سات میں ’’\u003ca href=\"https:\/\/darulshaour.com\/shop\/the-secret-%da%a9%d8%a7%d9%85%db%8c%d8%a7%d8%a8%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d8%b8%db%8c%d9%85-%d8%b1%d8%a7%d8%b2the-secret-book-in-urdurhonda-byrne-books-in-urdu-rhonda-byrne\/\" target=\"_blank\"\u003eدی سیکرٹ\u003c\/a\u003e ‘‘نامی فلم سے کیا تھا ، جسے دنیا بھر سیںکروڑں لوگوں نے پسند کیا تھا ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے اسی ’’دی سیکرٹ ‘‘ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی تھی. جسے مذکورہ فلم سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور اسے بیسٹ سیلر کتاب کا درجہ دیا گیا۔ جس کی بعد ازاں 47 زبانوں میں ترجمہ ہوکر دو کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ واضح رہے ۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eکہ اس کتاب نے نیو یارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ میں تقریباً چار سال تک اپنی جگہ بنائے رکھی۔ علاوہ ازیں یو ایس اے ٹوڈے نے اس کتاب کو گزشتہ پندرہ سالوں میں شائع ہونے والی بیس سرِفہرست کتابوں میں شامل کیا ہے ۔ بعد ازاں 2010 ء میں رہونڈا بائرن نے ’’The Power‘‘کے نام سے ایک اور زبردست کتاب لکھی .اور اس کتاب کو بھی نیو یارک ٹائمز کی طرف سے بیسٹ سیلر کتاب کا اعزاز حاصل ہوا۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eکتاب کے بھی 43 زبانوں میں تراجم ہوکر ایک کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ اس کتاب کے بعد رہونڈا بائر ن نے2012 ء میں ’’\u003ca href=\"https:\/\/www.thesecret.tv\/products\/the-magic-book\/\" target=\"_blank\"\u003eThe Magic\u003c\/a\u003e‘‘ کے نام سے یہ تیسری کتاب لکھی ہے جس کا ترجمہ ’’شکر گزاری کا جادو‘‘کے نام سے آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے The Hero کے نام سے کتاب لکھی. جس نے بے پناہی مقبولیت حاصل کی The Hero سمیت رہونڈابائرن کی پہلی دو کتابوں کے تراجم بھی ’’کامیابی کا عظیم راز‘‘ اور ’’سب کچھ ممکن ہے‘‘ کے نام سے ’’دارالشعور‘‘ شائع کر چکا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eThe Hero(آپ کے اندر کا ہیرو)\u003c\/p\u003e","brand":"Darul Shaour","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46822059770045,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0526\/6289\/4781\/files\/WhatsAppImage2026-05-25at17.37.15.jpg?v=1779775441","url":"https:\/\/thegmart.net\/products\/the-hero","provider":"G Mart","version":"1.0","type":"link"}