{"product_id":"sadyun-ky-raaz","title":"Sadyun ky Raaz","description":"\u003ch1\u003e\u003cspan\u003eصدیوں کے راز\u003c\/span\u003e\u003c\/h1\u003e\n\u003ch2\u003e\u003cspan\u003eSadyun ky Raaz صدیوں کے راز\u003c\/span\u003e\u003c\/h2\u003e\n\u003ch3\u003e\u003cspan\u003eتعارف\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e\n\u003cp\u003eSadyun ky Raaz صدیوں کے راز\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003e’’صد یوں کے راز‘‘ ایک سیلف ہیلپ کلا سیک ہے۔ جسے رابرٹ کو لیئرنے لکھا ہے۔ اس کتاب کا ہر صفحہ پرُ خیز ہے۔ یہ خود شنا س اور کا ئنا تی سچائیوں سے ایک بھر پور خزانہ ہے۔ اس کا ہر صفحہ آپ کو\u003ca href=\"https:\/\/darulshaour.com\/shop\/kamyabi-ki-raftar-self-development-books-pdf-best-self-help-books-self-improvement-books-self-development-book-personal-development-books-best-self-development-books-best-self-developmet-stephen-m-r\/\" target=\"_blank\"\u003e کا میابی\u003c\/a\u003e کی تحریک دیتا ہے۔ یہ کتاب ’’سیلف ہیلپ بکس ‘‘کی درجہ بندی میں خوشحالی حاصل کرنے کے لیے ایک کلاسیک کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر آپ ایک کا میاب زندگی گزارنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تو یہ کتاب آپ کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eرابرٹ کولیئرکا انداز مکالماتی ہے۔ اور کسی نقطہ کو سمجھانے اور واضح کرنے کے لیے وہ اسے دہرانے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ آپ ایک دفعہ شروع کر نے کے بعد اسے ختم کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ اس کا انداز بیان آسان اور پُرکشش ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch4\u003e\u003cspan\u003eقارئین کے خطوط  \u003c\/span\u003e\u003c\/h4\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eیہ کتاب آپ میں جو ش اور ولولہ بھر دے گی۔ اِسے پڑھنے کے بعدبہت سے کام جنہیں آپ نا ممکن سمجھتے تھے وہ کر نا ممکن ہوجا ئیںگے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکتاب کے آخر میںوہ منتخب خطوط بھی دیئے گئے ہیں ۔جن میں قارئین نے رابرٹ کولیئر کو آگاہ کیاہے ۔کہ کس طرح (\u003ca href=\"https:\/\/www.amazon.com\/Secret-Ages-Robert-Collier\/dp\/1603865187\" target=\"_blank\"\u003eThe secret of ages\u003c\/a\u003e)نے ان کی زندگی بدل ڈالی۔ پہلی بار کتاب کا مطالعہ کرنے سے یہ جاننا مشکل ہے۔ کہ کس طرح اس نے لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا۔ لیکن جب آپ اس کتاب سے سچے قاری کا سا رشتہ قائم کرلیں گے۔ تو آپ محسوس کریں گے کہ \u003c\/span\u003e\u003cspan\u003eاس کا پیغام کہ آپ اپنی تقدیر کے خود مالک ہیں بہت ہی مؤثر ہے۔ اور کتاب میں ایسے حقائق موجود ہیں کہ اگر آپ ان پر عمل کریں تو آپ کو حسب خواہش کامیابی نصیب ہو سکتی ہے ۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch5\u003e\u003cspan\u003eکا میابی کا جذبہ\u003c\/span\u003e\u003c\/h5\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eکا میابی کا جذبہ بر قرار رکھنے کے لیے ایسی کتابیں پڑھنا بہت ضروری ہیں۔ اس سے آپ کو ایک نئی توا نائی ملے گی۔ نئے آئیڈیاز ملیں گے۔اورآپ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ کا میا بی کو کیسے\u003c\/span\u003e\u003cspan\u003e حاصل کیا جا ئے ؟اس کتاب میں ایسے طریقوں کو واضح کیا گیا ہے ، جن کے ذریعے آپ اپنی قا بلیتوں کو نکھا رتے ہوئے اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر سکتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eاس کے علا وہ کا میا بی کے حصول کے لئے قدرتی قوا نین کی مدد سے آپ کی بھر پور مدد کی گئی ہے۔ ان معلومات کے سہارے آپ اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔ جن کی مدد سے آپ نہ صرف اپنی کامیا بی اور ناکا می کا بخو بی موازنہ کر سکتے ہیں۔ بلکہ آپ اپنی بیماری ، صحت ،خوشی اورغم تک کی وجہ معلوم کر سکتے ہیں۔اس کتاب میں شامل تمام سنہرے اصول آپ کی ذہنی صلاحیتوں پر قا بو حاصل کر تے ہوئے آپ کو کا میابی کے قریب لے جا تے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eان تمام اصو لوں کی مدد سے آپ اپنی موجودہ زندگی کو ایک نیا انداز دے سکتے ہیں۔ اس طریقے سے ٓاپ اپنے ذہن میں چھپی ہو ئی صلاحیتوں کو برو ئے کار لاتے ہوئے اپنے دماغ کی طاقت کو سمجھ سکتے ہیں۔ اس کتاب میں وہ تمام قیمتی مواد شامل کیا گیا ہے۔ جوآپ کو کا میاب افراد کی صف میں لاکھڑا کر ے گا۔ تا کہ \u003c\/span\u003e\u003cspan\u003eآپ اپنی زندگی میں پیش آنے والے اہم تجر بات کا لطف اٹھا سکیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch6\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب کا بنیادی مقصد\u003c\/span\u003e\u003c\/h6\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب کا بنیادی مقصد آپ کو کا میابی کی وہ منزل دکھا نا ہے۔ جس کے آپ خواب دیکھتے ہیں یہ کتاب محدود وسائل اور پیچیدہ حالات سے نمٹے ہو ئے منزل تک پہنچنے کا درس دیتی ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ خود کہیں گے کہ یہ کتاب کامیا بی کے حصول پر ایک جامع اور مستند تحقیق ہے۔ یہ کتاب ’’ صدیوں کے راز‘‘ کہنے کو ایک کتاب ہے لیکن اس میں زندگی میں کامیابیاں حاصل کر نے کے وہ سنہری اصول بیان کئے گئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ ایک کامیاب و پر اعتماد زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ یہ کو ئی بات نہیں کہ آپ کیا کر تے ہیں اصل بات یہ ہے \u003c\/span\u003e\u003cspan\u003eکہ آپ کام کیسے کرتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس پوری کتاب میں بار بار اس بات کی وضاحت کی گئی ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ذہانت و عقل عطا کر کے اشرف المخلو قات بنا یا ہے اور اُسے زمین پر اپنا نائب بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ خالق کا ئنا ت ہے۔ وہ بے شمارر و لا تعداد صفات کا ما لک ہے اس نے اپنی کچھ صفات اپنے بندوں کو بھی و دیعت کر دی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Darul Shaour","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46822105678013,"sku":null,"price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0526\/6289\/4781\/files\/SADIYON-KAY-RAAZ_1024x1024_97e39cf2-b95e-42ae-9479-990794ccdb4f.webp?v=1779778876","url":"https:\/\/thegmart.net\/products\/sadyun-ky-raaz","provider":"G Mart","version":"1.0","type":"link"}