{"product_id":"quwat-e-iradi-barhaey","title":"Quwat e Iradi Barhaey","description":"\u003ch1\u003e\u003cspan\u003eقوت ارادی بڑھائیے\u003c\/span\u003e\u003c\/h1\u003e\n\u003ch3\u003e\u003cspan\u003eQuwat e Iradi Barhaey\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eصداقت بیانی اور وضاحت تعبیر یہی دو خصوصیات ہیں جنہوں نے اس کتاب کی قدر و قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہی خصوصیت قوتِ نفس اور خوداعتمادی کی بین دلیل ہے‘ اس کتاب میں ان ہی دونوں قوتوں یعنی قوتِ ارادی اور خود اعتمادی کی معقول اور بسیط تشریح محسوس مادی بنیادوں پر کی گئی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاگر آپ مندرجہ ذیل سوال کریں کہ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکیا میں اپنی زندگی کو اپنی قوتِ ارادی کے ذریعے زیادہ خوش حال‘ خوشگوار اور کامیاب بنا سکتا ہوں؟\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکیا میں اس قوت کو نشوونما دے کر حادثات ِ زندگانی پر اثر انداز ہو سکتا ہوں؟\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں کس طرح ناکامی، خوف ،کمزوری اور پریشان خیالی سے چھٹکارا پا سکتا ہوں؟\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجو لوگ مجھ سے زیادہ قوی اور طاقتور ہیں میں ان پر کس طرح اثر ڈال سکتا ہوں اور ان سے کس طرح اپنی فلاح و بہبود کی امید کر سکتا ہوں؟\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں اپنی ناکامی کے اسباب کیسے معلوم کر سکتا ہوں اور کیا میرے اندر ان اسباب کو زائل کرنے کی طاقت موجود ہے؟\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکیا میں اپنی احتیاجات کی کفالت کر سکتا ہوں اور کیونکر میں ذلت و رسوائی پر غلبہ پا سکتا ہوں اور رسوخ و اقتدار کے صفات سے آراستہ ہو سکتا ہوں وہ کون سے وسائل و ذرائع ہیں جن سے کامیاب انسانی زندگی کے لیے جسمانی قوتیں حاصل کی جاسکتی ہیں؟\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eوہ کون سا وسیلہ ہے جس سے میں دوسروں کی محبت اور ان کی دوستی کا مستحق ہو سکتا ہوں۔ وہ کیا طریقہ ہے جس پر چل کر میں اپنے اشارئہ نفس اور قوتِ ارادی کے ذریعے بنی نوع انسان پر خوشگوار اثر پیدا کر سکتا ہوں؟\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں کس طرح بڑھاپے کے دشوار گزار زمانے کو پیچھے کر سکتا ہوں تا کہ میں اپنی صحت جسمانی کی حفاظت اور اپنی وضع قطع کی دیکھ بھال کر سکوں اور کس طرح میں نفس و جسم پر طاری ہونے والے امراض و آفات سے نجات پا سکتا ہوں؟\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ کتاب مذکورہ بالا تمام سوالات کا ایسے واضح اور صاف اسلوب میں آپ کو جواب دے گی جس میں نہ کوئی دشواری ہوگی اور نہ کوئی ابہام۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ اس کتاب میں بیشتر اہم فائدے اور گراں قدر نصائح و ارشادات شامل کیے گئے ہیں۔ جس انسان کی بھی نظر بعض نفسیاتی مظاہر پر پڑے اور ان کے اسباب و علل کی تہ تک نہ پہنچے تو وہ اس کتاب کے ذریعے بیشتر نفسیاتی آثار و مظاہر کے تجزیہ اور ان کی تحلیل پر قابو اور اکثر نفسیاتی چیستانوں اور معموں کو حل کرنے پر دسترس حاصل کر لے گا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب میں مصنف نے کامیاب زندگی کی ایک نئی راہ دریافت کی ہے جو نفس انسانی کی اس حیرت انگیز اور کرشمہ ساز قوت کا سراغ لگا کر انسان کو شکست و ناامیدی کے اندھیروں سے نکال کر خود اعتمادی کی درخشاں منزل تک پہنچاتی اورکائنات کی مخفی قوتوں کو بیدار کرنے اور ان کو جلوہ آرا ہونے کی دعوت دیتی ہے۔ تاکہ انسان زندگی کی کامیاب شاہراہ پر گامزن ہو سکے۔ مصنف کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ لغو اور بے ہودہ نظریات سے قارئین کا وقت ضائع نہیں کرتا۔ بلکہ براہِ راست اس مقصد و مطلوب کی نشاندہی کرتا ہے۔ جو اس کے پیش نظر ہے۔ چنانچہ وہ قارئین کے روبرو وضاحت سے اس اَمر کی نشاندہی کرتا ہے۔ کہ کون سا کام کیسے، کیوں اورکس وقت کرنا چاہیے۔آج کی تیز تر زندگی میں وقت کی منصوبہ بندی از حد ضروری ہے ۔ ورنہ ہم قیمتی زندگی کو بدنظمی اور بے انتظامی کے ہاتھوں کھو بیٹھیں گے۔ آج یورپ کی ترقی وقت کی منصوبہ بندی ، تقسیم کار اور بہتر تنظیمی صلاحیتوں کی مرہون منت ہے۔ اس لیے وہاں فرد کی ذ ہنی صلاحیتوں کو منظم کرنے کے لٹریچر کی وافر مقدار موجود ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eلیکن ہمارے ہاں ایسی کتابوں کی کمی پائی جاتی ہے۔ اس غرض سے آج بہت سے ناشر اس طرف متوجہ ہوئے کہ وہ انگریزی سے ایسی کتابوں کو اُردو قارئین کے لیے اُن کی مقامی زبان میں ترجمہ کرکے شائع کریں۔ یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کے کڑی ہے۔ جسے انگریزی سے اُردو میں ترجمہ کیا گیا ہے اورساتھ ہی ضمیمہ کی شکل میں تین ابواب کا اضافہ کیا گیا۔ جن میں شیر محمد اختر اور گارڈن بائرن کے مضامین لیے گئے جو اس موضوع سے متعلق تھے۔ اُمید ہے کہ قارئین کو ہماری یہ کاوش پسند آئے گی اور وہ ہمیں اپنی رائے سے مطلع کریں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Darul Shaour","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46822078316733,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0526\/6289\/4781\/files\/WhatsAppImage2026-05-25at17.37.14.jpg?v=1779776483","url":"https:\/\/thegmart.net\/products\/quwat-e-iradi-barhaey","provider":"G Mart","version":"1.0","type":"link"}