{"product_id":"kiamyabi-ka-azeem-raz","title":"KIamyabi Ka Azeem Raz","description":"\u003ch1\u003e\u003cspan\u003eکامیابی کا عظیم راز\u003c\/span\u003e\u003c\/h1\u003e\n\u003ch2\u003e\u003cspan\u003eThe Secret | کامیابی کا عظیم راز\u003c\/span\u003e\u003c\/h2\u003e\n\u003ch3\u003e\u003cspan\u003eتعارف\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e\n\u003cp\u003eThe Secret | کامیابی کا عظیم راز\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eایک سال قبل کی بات ہے جب میری زندگی بکھر چکی تھی، میں تھک ہار چکی تھی۔ میرے والد اچانک انتقال کر گئے۔ دوستوں ساتھیوں سے میرے تعلقات خراب ہو گئے۔ میرے پیارے بھی مجھ سے ناراض تھے۔ اس وقت مجھے اس بات کا زیادہ علم نہیں تھا کہ میری عظیم مایوسی سے ایک عظیم اُمید جنم لینے والی ہے۔ میری بدترین ناکامی ایک شاندار کامیابی میں بدلنے والی ہے۔ مجھے ایک عظیم راز کی جھلک دکھلائی دی. یعنی راز حیات۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch3\u003e\u003cspan\u003eمقناطیس\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eیہ راز مجھے ایک سو سال پرانی کتاب سے ملا جو میری بیٹی ہیلی نے مجھے دی تھی۔ مجھے اس راز کے تعاقب میں تاریخ میں جانا پڑا۔ مجھے ان لوگوں پر یقین نہیں آرہا تھا جو اس راز کو جان چکے تھے۔ یہ تاریخ کے عظیم ترین لوگ تھے: ارسطو، شیکسپئیر، نیوٹن، ہیوگو، بیتھووین، لنکن، ایمرسن، ایڈیسن، آئن سٹائن۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآہستہ آہستہ اور یک بہ یک یہ لوگ میرے سامنے آتے چلے گئے۔ میں ایک مقناطیس بن گئی کیونکہ جب میں نے تلاش شروع کی تو ایک ایک کر کے یہ عظیم لوگ‘ جیتے جاگتے لوگ میری جانب کھنچتے چلے آئے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch3\u003e\u003cspan\u003eایک معلم سے ملاقات\u003c\/span\u003e\u003c\/h3\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eجب میں ایک معلم سے ملی تو اس نے مجھے اگلے معلم سے ملوایا۔ اور یوں ایک کڑی سی بنتی چلی گئی۔ جب میں کسی غلط راہ پر نکل پڑتی تو کوئی بھی دوسری چیز میری توجہ مبذول کر لیتی۔ اور یو ں کسی نئے موڑ پر میری ملاقات اگلے عظیم معلم سے ہوتی۔ اگر میں حادثاتی طور پر انٹرنیٹ پر کوئی غلط لنک پریس کر دیتی۔ تو مجھے کوئی نئی اور بنیادی معلومات حاصل ہو جاتی۔ کچھ ہفتوں کی مختصر مدت کے دوران میں نے نہ صرف صدیوں پیچھے جا کر اس راز کو تلاش کر لیا۔ بلکہ دور جدید کے ان انسانوں کو بھی دریافت کر لیا جو اس راز سے استفادہ کر رہے تھے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch4\u003e\u003cspan\u003eراز کا انکشاف \u003c\/span\u003e\u003c\/h4\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eمیں نے اس راز کو The Secret  فلم کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کردیا اور اس نے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے اس میں میں نے جس راز کا انکشاف کیا تھا اس ’’ راز ‘‘ سے حاصل ہونے والے فوائد کی سب سے شاندار کہانیاں بچوں کی طرف سے موصول ہوئیں جنہوں نے ’’ راز ‘‘ کو استعمال کر کے اعلیٰ تعلیمی گریڈ (درجات) اور دوست حاصل کئے ’’ راز ‘‘ ہی کے ذریعے ڈاکٹروں میں جذبہ پیدا ہوا کہ وہ مریضوں کو اپنی معلومات میں شریک کریں۔ یونیورسٹیاں اور سکول طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سکھائیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eہر فرقے کے چرچ اور روحانی مراکز اپنے اجتماعی شرکاء کو فائدہ دیں، ہر مکتب اپنے ارکان کو فائدہ پہنچائیں۔ دنیا بھر میں گھروں میں ’’ عظیم راز ‘‘ کے حوالے سے دعوتیں اور پارٹیاں منعقد کی گئیں۔ جہاں لوگ اپنے پیاروں اور اہل خاندان سے معلومات کا تبادلہ کرتے۔ راز نے ہر قسم کی شے کو اپنی طرف کھینچا جس میں ایک مخصوص قسم کے پر سے لے کر ایک کروڑ ڈالر کی خطیر رقم شامل ہے۔ یہ سب کچھ فلم ریلیز ہونے کے صرف چند ماہ کے دوران ہوا۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch4\u003e\u003cspan\u003eہزاروں کی تعداد میں خطوط\u003c\/span\u003e\u003c\/h4\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eاس کے بعد میں نے اس راز کو کتاب کی شکل میں پیش کرنے کا پروگرام بنا یا اور پھر وہی کامیابی اس کتاب کو ملی جو اس سے قبل فلم کو مل چکی تھی اب اس کتاب کے بارے میں دنیا بھر کے تمام ملکوں اور شہروں سے ہر عمر ہر نسل اور ہر قوم کے لوگوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں خطوط موصول ہو رہے ہیں جن میں وہ ’’ کامیابی کے عظیم راز ‘‘ کے ذریعے ہونے والے فوائد پر احسان مندی کا اظہار کر رہے ہیں۔  علم کے ذریعے دنیا کا کوئی ایسا کام نہیں جو آپ نہیں کر سکتے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون ہیں اور کہاں رہتے ہیں۔ ’’ کامیابی کا عظیم راز ‘‘ آپ کو وہ سب کچھ دے سکتا ہے جو آپ چاہتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch4\u003e\u003cspan\u003eچوبیس حیرت انگیز اساتدہ\u003c\/span\u003e\u003c\/h4\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب میں چوبیس حیرت انگیز اساتدہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ ان کو امریکہ بھر میں مختلف مقامات پر ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن وہ سب ایک ہی بات کرتے اور ایک ہی آواز میں بولتے ہیں۔  کتاب میں ’’ راز ‘‘ کے اساتذہ کے الفاظ شامل کئے گئے ہیں۔ اس میں ’’ راز ‘‘ کے حوالے سے عملی کہانیاں شامل ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب میں میں نے وہ تمام آسان راستے، ٹوٹکے اور شارٹ کٹ شامل کر دئیے ہیں جن کا مجھے پتہ چلا تاکہ آپ بھی ان کے ذریعے اپنے خوابوں کی زندگی گزار سکیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآپ اس پوری کتاب میں محسوس کر سکتے ہیں کہ میں نے بعض مقامات پر پہلے بڑے حرف کے ساتھ You لفظ استعمال کیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eمیں نے ایسا اس لئے کیا کہ میں نے یہ کتاب آپ کے لئے ہی تخلیق کی ہے۔ اور یہ کہ آپ بھی محسوس کر سکیں اور جان سکیں کہ یہ کتاب صرف اور صرف آپ کے لئے ہے۔ جب میں ’’ یو ‘‘ یعنی ’’ تم ‘‘ کا لفظ استعمال کرتی ہوں تو میں ذاتی طور پر آپ سے مخاطب ہوتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ ان صفحات سے ایک ذاتی تعلق محسوس کریں کیونکہ اس ’’ راز ‘‘ کو آپ کے لئے ہی ت\u003c\/span\u003e\u003cspan\u003eخلیق کیا گیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآپ جیسے جیسے یہ کتاب پڑھتے جائیں گے، آپ کو ’’ راز ‘‘ کا پتہ چلتا جائے گا۔ آپ کو پتہ چلے گا کہ کس طرح آپ وہ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں اور بن سکتے ہیں۔ جو آپ چاہتے ہیں۔ آپ کو اپنے بارے میں پتہ چلے گا کہ آپ کیا ہیں۔ آپ کو پتہ چلے گا کہ مرتبت اور عظمت زندگی میں آپ کی منتظر ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch5\u003e\u003cspan\u003eکچھ مصنفہ کے بارے میں\u003c\/span\u003e\u003c\/h5\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003e\u003ca href=\"https:\/\/en.wikipedia.org\/wiki\/Rhonda_Byrne\" target=\"_blank\"\u003eرہونڈا بائرن\u003c\/a\u003e ایک آسٹریلین نژاد امریکی خاتون ہے ، جس نے اپنے سفر کا آغازدو ہزار سات میں ’’دی سیکرٹ ‘‘نامی فلم سے کیا تھا ، جسے دنیا بھر سیںکروڑں لوگوں نے پسند کیا تھا ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے اسی ’’دی سیکرٹ ‘‘ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی تھی جسے مذکورہ فلم سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی. اور اسے بیسٹ سیلر کتاب کا درجہ دیا گیا۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003ch5\u003e\u003cspan\u003eنیو یارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ\u003c\/span\u003e\u003c\/h5\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eجس کی بعد ازاں 47 زبانوں میں ترجمہ ہوکر دو کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ اس کتاب نے نیو یارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ میں تقریباً چار سال تک اپنی جگہ بنائے رکھی۔ علاوہ ازیں یو ایس اے ٹوڈے نے اس کتاب کو گزشتہ پندرہ سالوں میں شائع ہونے والی بیس سرِفہرست کتابوں میں شامل کیا ہے ۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eبعد ازاں 2010 ء میں رہونڈا بائرن نے ’’The Power‘‘کے نام سے ایک اور زبردست کتاب لکھی۔ اور اس کتاب کو بھی نیو یارک ٹائمز کی طرف سے بیسٹ سیلر کتاب کا اعزاز حاصل ہوا۔  کتاب کے بھی 43 زبانوں میں تراجم ہوکر ایک کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ اس کتاب کے بعد رہونڈا بائر ن نے2012 ء میں ’’The Magic‘‘ کے نام سے یہ تیسری کتاب لکھی ہے جس کا ترجمہ ’’شکر گزاری کا جادو‘‘کے نام سے آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے The Hero کے نام سے کتاب لکھی جس نے بے پناہی مقبولیت  سمیت رہونڈابائرن کی پہلی دو کتابوں کے تراجم بھی ’’کامیابی کا عظیم راز‘‘ اور ’’سب کچھ ممکن ہے‘‘ کے نام سے ’’دارالشعور‘‘ شائع کر چکا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Darul Shaour","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46822074941629,"sku":null,"price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0526\/6289\/4781\/files\/WhatsAppImage2026-05-25at17.36.35_1.jpg?v=1779776397","url":"https:\/\/thegmart.net\/products\/kiamyabi-ka-azeem-raz","provider":"G Mart","version":"1.0","type":"link"}