{"product_id":"jeetnay-walon-ki-tarha-sochiya","title":"Jeetnay Walon ki Tarha Sochiya","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e کچھ سوالات\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eذیل میں کچھ سوالات ہیں جو اس کتاب کو لکھے جانے کی تحریک کا باعث بنے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eE بعض لوگ دوسرے لوگوں سے زیادہ کامیاب کیوں ہوتے ہیں؟\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eE آپ اپنے خیالات اور افعال پر کس طرح قابو پا سکتے ہیں؟\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eE عظیم لوگوں کی خوبیاں کیا ہوتی ہیں؟\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eآپ کو زندگی میں جو بھی کامیابی ملتی ہے وہ کارکردگی کی بنا پر ملتی ہے نہ کہ آپ کی استعداد کی بنا پر۔ یہ کتاب آپ کی کارکردگی اور استعداد کو درست سمت مہیا کرتی ہے تاکہ آپ اس پر توجہ مرکوز کر کے اس کا منطقی جائزہ لے سکیں۔ یہ ان دونوں عوامل کو ایسی معلومات کی روشنی میں لاتی ہے جو معلومات اس سے پہلے آپ کو دستیاب نہیں تھیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس کتاب میں پیش کی گئی معلومات کا مقصد انسان کی استعداد اور اس کی ذات کی نشوونما میں ایک تعلق کو بیان کرنا ہے۔ یہ آپ کو ایک بامقصد آغاز، ایک نئی اور خوشحال زندگی کے آغاز کا پتہ بتلاتی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eرسالوں، ویڈیو ٹیپوں، سیمیناروں اور کتابوں سے مواد\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eکوئی بھی مصنف دوسروں کی مدد کے بغیر کوئی کتاب نہیں لکھ سکتا۔ میں نے اس کتاب کے لئے رسالوں، ویڈیو ٹیپوں، سیمیناروں اور کتابوں سے مواد اکٹھا کیا ہے۔ اس میں میری پیشہ وارانہ زندگی کے 25 سالوں کی عرق ریزی بھی شامل ہے۔ اور میں نے اس کو جس قدر ہو سکا اصلی حالت میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ لہاذہ اس تمام مواد نے میرے دعوے ’’فاتح (جیتنے والا) بننے کے لئے آپ کو پہلے جیتنے والوں کی طرح سوچنا چاہئے۔ کو عملی جواز فراہم کیا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس کتاب کے لکھنے کے دوران درج ذیل افراد نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے:\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e(i) کینتھ بلانچرڈ (ii) وائن ڈائر\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e(iii) نپولین ہل (iv) میکسویل مالٹز\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e(v) جیمز نیومن (vi) نورمن ونسنٹ پیل\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e(vii) ٹائم پیٹرز (viii) اینتھونی رابنز\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e(ix) رابرٹ شلر (x) برائن ٹریسی\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e(xi) ڈینس ویٹلی (xii) زگ زگلر\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eفاتح کی طرح سوچنا چاہئے‘‘\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eمجھے یقین ہے کہ ان لوگوں نے جس مقصد کے تحت بے غرضانہ طور پر لکھا ہے، یہ کتاب اس کو آگے بڑھائے گی’’اگر آپ ایک فاتح شخص جیسے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو فاتح کی طرح سوچنا چاہئے‘‘۔ایک فاتح کس طرح سوچتا ہے؟ ذیل میں دس حقائق کی ایک فہرست ہے جو عملی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے۔ چوٹی کے خواتین و حضرات میں موجود ہوتے ہیں۔ ہر ایک کا بغور جائزہ لیجئے ۔اور تصور کیجئے کہ اگر آپ ان کو اپنا چکے ہوتے تو آپ کی زندگی کیسی ہوتی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e کوئی بھی انسان پیدائشی طور پر فاتح نہیں ہوتابلکہ لوگ اپنے فعل وکردار کی وجہ سے فتح یاب ہوتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e آپ کی موجودگی میں غالب قوت دراصل وہ سوچ ہے جو آپ رکھتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e آپ کو اپنی حقیقت خود بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e ناکامی میں بھی فائدہ چھپا ہوتا ہے جو سبق کی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e آپ کے تمام خیالات اور تصورات آپ کی پسند پر منحصر ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eآپ تب تک نہیں ہار سکتے جب تک کہ آپ شکست کو حقیقت مان کر کوشش کرنا نہ چھوڑ دیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e آپ پہلے ہی زندگی کے کسی ایک کلیدی میدان میں ممتاز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e آپ جن پابندیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ درحقیقت وہی ہیں جو آپ نے خود اپنے آپ پر لاگو کر رکھی ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e کسی عظیم مقصد سے مکمل وابستگی کے بغیر عظیم کامیابی ممکن نہیں ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e کسی عظیم مقصد میں کامیابی کے حصول کے لئے آپ کو دوسروں کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eبس اب آپ کتاب حاصل کیجئے اور ایک فاتح (جیتنے والے) کی طرح سوچنے کا آغاز کیجئے!\u003c\/p\u003e","brand":"Darul Shaour","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46820374118589,"sku":null,"price":1000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0526\/6289\/4781\/files\/rn-image_picker_lib_temp_30bc7093-ce6c-4125-aa8a-9ba2642e49e0.jpg?v=1779713231","url":"https:\/\/thegmart.net\/products\/jeetnay-walon-ki-tarha-sochiya","provider":"G Mart","version":"1.0","type":"link"}