{"product_id":"hayrat-angaiz-kamyabi","title":"Hayrat Angaiz Kamyabi","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eحیرت انگیز کامیابی\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eHayrat Angaiz Kamyabi\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eآپ نے اس کتاب کے نام جیسی بہت سی کتابوں کے نام پڑھے ہوں گے، شایدآپ اس کتاب کو اٹھا کر ایک دوبار چھوڑ بھی چکے ہوں کہ آپ نے اس طرح کی بہت سی کتابیں پڑھ رکھی ہیں۔ لیکن آپ نام پر نہ جائیے یہ دیکھیں کہ کتاب آپ کو دے کیا رہی ہے اور وہ دے گی تب ہی جب آپ اسے پڑھیں گے۔ یہ کتاب عام کتابوں سے مختلف اس لیے ہے کہ اس میں بہت لمبے لمبے مضامین نہیں ہیں۔ایک یا دو صفحات پر مشتمل مضامین انتہائی معلومات افزا اوربہت ہی مفید ہیں۔آج کل مصروفیات کے باعث ضخیم کتابیں پڑھنا واقعی مشکل ہے ایسے میں یہ مختصر کتابیں ہمیں ضخیم کتابوں کا مواد کم اور مختصر وقت میں مہیّا کرتی ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eمثلاًاس کتاب کے مصنّف نے اپنے کام اور مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اہم بات کو اتنے زور دار انداز میں بیان کیا ہے کہ کوئی قاری اس کے اثر کو قبول کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ وہ کہتا ہے لوگوں اور تنظیموں کی عظمت پانے میں ناکامی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ بہت سے معاملات کر رہے ہوتے ہیں میں یہاں ایک مشہور مقولہ نقل کر رہا ہوں کہ’’ دو خرگوشوں کا پیچھا کرنے والاشخص ایک کو بھی نہیں پکڑ سکتا‘‘زیادہ کامیاب انسان دیوانگی کی حد تک اپنے مقاصد پر مرتکز ہوتے ہیں ان کے پاس اس چیز کی واضح تصویر ہوتی ہے جو وہ اپنی زندگی کے اختتام پر تخلیق کرنا چاہتے ہیں پھر ہر اس بات کو ’’نہ‘‘ کہتے ہوئے جو ان کے مشن کے لیے اہم نہ ہو ،نظم و ضبط کے ساتھ اپنے مشن کی تکمیل میں جُت جاتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eبہت کم ایسی کتابیں ہیں جو مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ پُر اثر ہوں۔ اس کتاب کو آپ ایسی کتابوں کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی لائبریری کا حصّہ بھی بنا سکتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس کتاب کے مصنف :\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eرابن شرما Robin Sharma بین الاقوامی سطح کی کثیر الاشاعت کتابوں کے عالمی سطح پر سراہے جانے والے مصنف ہیں۔ ان کی کتابوں میں بلاک بسٹر کتاب ’’The Leader Who had no Title‘‘بھی شامل ہے جس نے پوری دنیا میں ایک تحریک کو جنم دیا۔ اس کتاب کا بنیادی خیال یہ تھا کہ ’’اب کوئی بھی کسی بھی تنظیم میں لیڈر شپ کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔‘‘\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eان کا کام 60 سے زیادہ ممالک میں تقریباً 70زبانوں میں شائع ہو چکا ہے۔ اسی لیے ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنفین میں ہوتا ہے، ان کو سب سے زیادہ شہرت The Monk who Sold his Ferrariسے ملی جو بین الاقوامی کثیر الاشاعت کتابوں میں سرفہرست رہی اور جس کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اسے دارالشعور آپ کے لیے “کامیابی اور \u003c\/p\u003e","brand":"Darul Shaour","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46820373332157,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0526\/6289\/4781\/files\/rn-image_picker_lib_temp_47efef11-eae5-425f-bcc8-d79d62bfc5f8.jpg?v=1779713087","url":"https:\/\/thegmart.net\/products\/hayrat-angaiz-kamyabi","provider":"G Mart","version":"1.0","type":"link"}