Gynachology / گائناکالوجی

  • Sale
  • Rs.1,450.00
  • Regular price Rs.1,500.00


گائناکالوجی

مصنف احمد حسن عسکری

صفحات 744 - بڑے سائز میں

رنگین تصویر صفحات 40 سے مزین

کوشش کی گئی ہے کہ کتاب کی زبان آسان ہو تاکہ بنیادی طور پر میٹرک پاس طلبا اس سے مکمل استفادہ حاصل کر سکیں ۔ غیر ضروری اصطلاحات سے گریز کیا گیا ہے لیکن ضروری اصطلاحات کا استعمال کیا گیا ہے اور طلباء کی مزید سہولت کے لئے کتاب کے آخر میں مشکل الفاظ کے معنی درج کر دیئے گئے ہیں تا کہ اضافی طور پر ڈکشنری کی ضرورت پیش نہ آئے ۔ امراض کے حوالہ سے علاج بھی تحریر کیا گیا ہے ۔ علاج کے حوالہ سے چند اہم باتوں کا خیال رکھیں ۔ کیونکہ اس میں ایلو پیتھک ، ہومیو پیتھک اور یونانی ادویات کا ذکر ہے لہذا چند باتیں باتیں سمجھنا ضروری ہیں ۔

انتقال خون ، ڈرپ ، آکسیجن وغیرہ کے استعمال کو کسی ایک طریقہ علاج سے منسوب نہیں کیا جاسکتا لہذا اس کا استعمال کسی بھی طریقہ علاج سے تعلق رکھنے والا فرد کر سکتا ہے ۔ لیکن ان امور کا ماہر ہونا ضروری ہے ۔ علاج کے علاوہ ایلو پیتھک ، ہومیو پیتھک اور یونانی ادویات درج کی گئی ہیں لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے والے ایلو پیتھ، ہومیو پیتھ اور حکیم صاحبان اپنے شعبے کی ادویات سے استفادہ کر میں دوسرے شعبے کی ادویات استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ادویات کا انتخاب کرتے وقت کوشش کی گئی ہے کہ ایسی ادویات جو دوران حمل نقصان دہ ہوں ان کے تذکرے سے گریز کیا جائے لیکن دوران حمل کے علاوہ امراض کے تذکرہ بھی شامل ہے لہذا یہ ایلو پیتھ، ہومیو پیتھ اور حکیم صاحبان کی ذمہ داری ہے کہ جب اپنے شعبے کی ادویات استعمال کریں تو حاملہ عورت کے سلسلہ میں استعمال سے قبل غور فرما لیں۔ بالخصوص ایلو پیتھک سلسلہ میں مختلف جگہ جن ادویات کا ذکر ہوا ہے ان میں سے بہت سی ادویات ایک ہی وقت میں کپسول ٹیلٹ انجکشن کی صورت میں دستیاب ہیں لیکن ہم نے کسی ایک صورت میں استعمال کی سفارش کی ہے ۔ایلو پیتھک حضرات حتمی فیصلہ خود کر تے ہوۓ دوا کو کسی بھی صورت میں استعمال کر یں۔

ہومیو پیتھک ادویات کے سلسلہ میں مناسب پوینسی کی سفارش کی گئی ہے لیکن ہومیو پیتھک ڈاکٹر اپنے علم کے بل بوتے پر اس پوینسی میں تبدیلی کر سکتے ہیں ۔ کتاب میں بے بی کی نشو ونما اور تربیت کے حوالہ سے درج امور ایک عام ماں کے لئے بھی قیمتی معلومات کا درجہ رکھتے ہیں اور ان سے ہماری مائیں استفادہ کر ملتی ہیں۔